13 جولائی، 2020، 6:37 PM

امریکہ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

امریکہ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

امریکہ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ مصروف شاہراہ پر گر گیا تاہم خوش قسمتی سے پائلٹ اور مسافر محفوظ رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ مصروف شاہراہ پر گر گیا تاہم خوش قسمتی سے پائلٹ اور مسافر محفوظ رہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی کاؤنٹی سنوہومش کے شہر ایوریٹ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے مرکزی شاہراہ پر گاڑیوں کے درمیان گر گیا جس سے طیارے کے لینڈنگ گیئر ٹوٹ گئے تاہم معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے کو مرکزی شاہراہ سے ہٹا کر ٹریفک کو رواں دواں کیا، ایمبولینس کے ذریعے پائلٹ اور مسافر کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

News ID 1901568

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha